ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / نیب کا شریف خاندان کو مزید طلب نہ کرنے کا فیصلہ، ریفرنسز کی تیاری شروع کردی

نیب کا شریف خاندان کو مزید طلب نہ کرنے کا فیصلہ، ریفرنسز کی تیاری شروع کردی

Thu, 24 Aug 2017 17:35:09  SO Admin   S.O. News Service

اسلام آباد،24اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نیب نے شریف خاندان کو مزید طلب نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے شریف فیملی کے خلاف ریفرنسز کی تیاری شروع کردی ہے۔ نجی ٹی وی 92نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف، ان کے بچوں اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف 4 ریفرنسز مقررہ مدت میں دائر کر دیے جائیں گے، 2 ریفرنس اسلام آباد اور 2 راولپنڈی کی احتساب عدالتوں میں دائر کیے جائیں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ جے آئی ٹی، ایف آئی اے اور دیگر اداروں سے ملنے والی دستاویزات ریفرنسز کا حصہ ہوں گی جبکہ بی آئی وی سے مریم نوازسے متعلق ملنے والے شواہد کو بھی دستاویز کا حصہ بنایا جائے گا اور یواے ای سے ملنے والی دستاویزات بھی ریفرنس کا حصہ ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق حدیبیہ پیپر ملز سیکنڈل کی دوبارہ تحقیقات کیلئے نیب کی خصوصی کمیٹی جلد نگران جج کو رپورٹ پیش کرے گی۔


Share: